ڈسٹرکٹ ہسپتال لودھراں میں کرونا سے متاثرہ4افراد داخل

ڈسٹرکٹ ہسپتال لودھراں میں کرونا سے متاثرہ4افراد داخل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لودھراں (نمائندہ پاکستان)ڈسٹرکٹ ہسپتال لودھراں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نبیل سلیم کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال لودھراں میں اس وقت چار کرونا وائرس (بقیہ نمبر24صفحہ6پر)

پازیٹو مریض داخل ہیں جن میں سے دو کا تعلق محکمہ پولیس سے ہے مریض بشیر احمد کے دو سمپل نیگٹیو ہو چکے ہیں جس کو 14 دن مکمل ہونے پر بدھ کو ڈسچارج کردیا جائے گا اور دوسرا مریض عبداللہ کل دنیا پور تحصیل ہسپتال سے شفٹ کیا گیا۔ جس کا سینے کا ایکسرے رپورٹ غیر تسلی بخش تھا مریض اب بہتر ہو رہا ہے اسے کل آکسیجن پر رکھا گیا تھا آج آکسیجن اتار دی گئی ہے اور ہم تمام مریضوں کے لئے دعا گو ہیں