ٹرانسپورٹرز وفد کی لاہورمیں سیکرٹری سید اسد گیلانی سے ملاقات، ایس اوپیز پرتبادلہ خیال

ٹرانسپورٹرز وفد کی لاہورمیں سیکرٹری سید اسد گیلانی سے ملاقات، ایس اوپیز ...

  

ملتان(سپیشل رپورٹر)آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے گزشتہ روز سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب سید اسد گیلانی سے لاہورمیں ان کے دفتر میں ملاقات کی وفد میں مرکزی صدرملک ندیم،(بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

مرکزی جنرل سیکرٹری اختر خان،وائس چیئرمین چوہدری طارق گجر،رانا اصغر،خواجہ احمد شہزاد،رانا لطیف،خواجہ عبد الواحداور دیگر شامل تھے صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ سید اسد گیلانی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبہ میں پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کے لیے ایس او پیز کی منظوری دے دی ہے اورکرایوں میں ٹرانسپورٹرز 20فیصد کمی کریں اور کل پیر سے صوبہ میں پبلک ٹرانسپورٹ چلنا شروع ہو جائے گی سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے ایس او پیز پڑھ کر سنائے اور ان پر من وعن عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی اس موقع پر ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے وزیر اعلی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اورایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے اپنے تحفظات کا بھی اظہار کیا انہوں نے کہا کہ حکومت ہمارے حالیہ لاک ڈاؤن کے باعث ہونے والے نقصانات کے اذالہ کے لیے کم از کم پوری سواریاں بٹھانے کی اجازت دے جبکہ چنگ چی،گڈذٹرانسپورٹ کو کرایوں میں کمی کا بھی حکم نہیں دیا گیا اورچنگ چی پر سواریاں ایک ساتھ سوار ہوتی ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمیں تمام شرائط منظور ہیں مگردوسیٹ پر ایک مسافر نہیں بٹھا سکتے حکومت ہمارے ساتھ تعاون کرے۔

تبادلہ خیال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -