میٹرک پیپرز کی آئندہ ماہ مارکنگ‘ستمبر میں رزلٹ آنیکا امکان

میٹرک پیپرز کی آئندہ ماہ مارکنگ‘ستمبر میں رزلٹ آنیکا امکان

  

ملتان(سٹاف رپورٹر) میڑک کے امتحانات کے نتائج کا اعلان ستمبر کے دوسرے ہفتے میں کیا جائے گا، بتایا گیا ہے کہ میٹرک کے امتحانات کے پیپرز کی مارکنگ 15 جون سے شروع ہوگی‘نمبر امپرومنٹ کیلئے امتحانات کا آخری چانس دینے والے طلبہ کو گریس مارکس دے کر پاس کردیا جائے گا۔گیارہویں جماعت میں پاس ہونے والے طلبہ کو 3 فیصد(بقیہ نمبر27صفحہ6پر)

اضافی نمبرز دے کر بارہویں جماعت میں پاس کردیا جائے گا۔انٹرمیڈیٹ پارٹ ون میں مکمل فیل ہونے والے طلبہ پارٹ ٹو میں بھی فیل تصور کئے جائیں گے۔نہم جماعت کے مختلف مضامین میں امپرومنٹ کیلئے میٹرک کے امتحان میں حاصل کردہ نمبروں کے مطابق نمبرز ایوارڈ کئے جائیں گے۔پریکٹیکل کا امتحان نہیں لیا جائیگا۔پریکٹیکل میں تمام بچوں کو 50 فیصد نمبرز دے دیئے جائیں گے۔پریکٹیکل کے باقی 50 فیصد نمبرز پیپر میں حاصل کردہ نمبروں کے تناسب سے دیئے جائیں گے۔ جن طلبہ کویہ آپشن پسند نہیں وہ آئندہ سال اپنی خواہش کے مطابق دوبارہ امتحان دے سکتے ہیں۔دوبارہ امتحان دینے کیلئے طالبعلم کو 15 جولائی تک بورڈ سے رابطہ کرنا ہوگا۔پروموٹ ہونے والے طلبہ کے دہم اور بارہویں جماعت کے حاصل کردہ نمبرز کو ڈبل کردیا جائے گا۔ 90 دن میں میٹرک کے پرچوں کی مارکنگ مکمل کرکے ستمبر کے دوسرے ہفتے میں نتائج کا اعلان کردیا جائے گا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -