سینکڑوں سکولز سربراہان‘ اساتذہ و افسران تعلیم عید پر تنخواہ سے محروم
ملتان (سٹاف رپورٹر)محکمہ تعلیم سکولز کی وارننگ کے باوجود سکول انفارمیشن سسٹم پرڈیٹا اپ ڈیٹ نہ ہو سکا،سیکڑوں سکول پرنسپلز،ہیڈ ماسٹرز ہیڈ مسٹریس، اساتذہ‘ڈی ای اوز اور ڈپٹی ڈی ای اوز بغیر تنخواہ کے عید گزاریں گے، بتایا گیا ہے کہ سکول انفارمیشن سسٹم پر ڈیٹا اپ ڈیٹ نہ ہونے کی وجہ سے سیکرٹری تعلیم سکولز اور سی ای اوزکی ڈسپوزل پرموجود اساتذہ وافسران کی عید(بقیہ نمبر28صفحہ6پر)
سے قبل تعیناتیاں نہیں ہوسکیں گی،تعیناتیاں نہ ہونے سے اساتذہ کی تنخواہیں بھی جاری نہیں ہوں گی،دوسری جانب ڈیٹا اپ ڈیٹ نہ ہونے کے باعث پرموشن پانے والے ہزاروں اساتذہ بھی تعیناتیوں کے منتظرہیں،محکمہ تعلیم نے سکول سربراہان کو31 مئی تک سکول انفارمیشن سسٹم پر موجود ڈیٹا اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت جاری کررکھی ہے،ڈسپوزل پرموجود تمام اساتذہ گریڈ 17،18،19 اور20 کے ہیں۔