وکٹوریہ ہسپتال:آپریشن تھیٹرز میں سرجیکل سامان ختم،مریضوں کا اللہ حافظ

وکٹوریہ ہسپتال:آپریشن تھیٹرز میں سرجیکل سامان ختم،مریضوں کا اللہ حافظ

  

بہاولپور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)جنوبی پنجاب کا سب سے بڑا ہسپتال مریضوں کو علاج کی سہولیات فراہم کرنے میں مسائل کا شکار ہو گیا ہے۔ ہسپتال کے مرکزی اور شعبہ ایمرجنسی کے آپریشن تھیٹرز میں ڈسپوزیبل سامان ہی ختم ہو گیا ہے۔ جس میں سرجیکل گلووز، پیپر گلووز، گاز، سرجیکل بلیڈز، ای ٹی ٹی لائنز، نشہ آور انجیکشنز، ململ سمیت دیگر سامان مریضوں کے لواحقین سے(بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

منگوایا جا رہا ہے۔ دوسری جانب شعبہ آؤٹ ڈور میں آنے والے مریضوں کو بھی 50 فیصد ادویات میڈیکل سٹورز سے ہی لینا پڑتی ہیں۔ترجمان وکٹوریہ ہسپتال ڈاکٹر اسلم ملک کا کہنا تھا کہ آپریشن کا سامان نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات ہیں لیکن آئندہ بورڈ میٹنگ میں سامان کی خریداری کی منظوری کے بعد ہی خریداری کے آرڈرز دئیے جا سکیں گے۔زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سامان کی کمی کے باوجود ہسپتال انتظامیہ نے ڈاکٹرز کو سختی منع کیا ہے کہ مریضوں کو درپیش مسائل کی کوئی خبر باہر نہیں جانی چاہیے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -