بہاولپور:موسی کالونی میں 4سالہ بچی قتل، ملزم فرار، گرفتار ی کیلئے چھاپے

  بہاولپور:موسی کالونی میں 4سالہ بچی قتل، ملزم فرار، گرفتار ی کیلئے چھاپے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بہاولپور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)اوباش نے ممانی کیساتھ بداخلاقی کے بعداس کی چارسالہ بچی کوزمین پرپٹخ کراورپانی کے ٹب میں غوطے دے کرہلاک کردیا تفصیل کے مطابق موسیٰ کالونی کے رہائشی علی نوازکے بھانجے نورنواز نے گزشتہ روز اپنی ممانی نسرین بی بی کیساتھ(بقیہ نمبر31صفحہ6پر)


 زبردستی کرنے کے بعداس کی چارسالہ کمسن بیٹی سائرہ کواٹھاکر زمین پرپٹخ دیااورزخمی حالت میں بچی کوباتھ روم میں پڑے ٹب کے اندرپانی ڈال کرغوطے دے کرہلاک کرنے کے بعدموقع سے فرار ہوگیاواردات کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سٹی شفقت ندیم عطا، ایس ایچ اوتھانہ بغدادالجدید اعظم کلوپولیس چوکی سیٹ لائٹ ٹاؤن کے انچارج سب انسپکٹرلیاقت پولیس کی نفری لے کرموقع پر پہنچ گئے جنہوں نے بچی کی نعش قبضے میں لے کرپوسٹ مارٹم کیلئے بھجوادی اورمتاثرہ خاتون نسرین بی بی کی مدعیت میں ملزم کیخلاف قتل اوربداخلاقی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج  کرکے اس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردئیے ہیں پولیس کاکہناہے کہ ملزم کوجلدگرفتار کرلیاجائیگا۔