ملتان: حشرات زدہ بریانی سنٹرسیل، فوڈسیفٹی ٹیم کودھمکیاں دینے پرمقدمہ

ملتان: حشرات زدہ بریانی سنٹرسیل، فوڈسیفٹی ٹیم کودھمکیاں دینے پرمقدمہ

  

ملتان(سٹاف رپورٹر)حشرات زدہ بریانی سنٹر سیل‘ فوڈ سیفٹی ٹیم کو دھمکیا ں دینے پر مقدمہ درج‘جنوبی پنجاب میں 183فوڈپوائنٹس کی چیکنگ‘152یونٹس کو نوٹس اور 26کو جرمانے عائد کردئیے گئے‘15لیٹر غیر معیاری گھی،13کلو مصالحہ جات،15لیٹر شیرا،35(بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

لیٹرغیر معیاری دودھ، 10 کلو کھویا تلف کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیمز نے جنوبی پنجاب میں کارروائیاں کرتے ہوئے ملتان میں واقع بریانی ماسٹر بریانی پوائنٹ کو نان فوڈگریڈ کلر کا استعمال کرنے،گوشت کی مناسب صفائی نہ کرنے،خوراک کو زمین پر سٹور کرنے،حشرات کی روک تھام کے لیے بہتر اقدامات نہ ہونے،پروڈکشن ایریا میں مکھیوں کی بہتات ہونے،خورا ک کی تیاری میں آلودہ مشینری کا استعمال کرنے،مکڑیوں کے جالے لگے ہونے پر بریانی یونٹ کو سیل کیا ۔کارروائی کے دوران کارسرکار میں مداخلت کرنے اور فوڈ سیفٹی افسران کو دھمکیاں دینے پر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کروا کر گرفتاری عمل میں لائی گئی۔مزید برآں جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں کاروائی کرتے ہوئے ملتان ڈویڑن میں 65فوڈ پوائنٹس کو وزٹ کیا اور53کو وارننگ نوٹسز جاری کیے۔اسی طرح بہاولپورڈویژن میں 63 شاپس کی چیکنگ کی گئی اور54فوڈ پوائنٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے جبکہ ڈی جی خان ڈویژن میں 55شاپس کی چیکنگ کرتے ہوئے45فوڈ پوائنٹس کو معمولی نقائص پر حتمی وارننگ نوٹسز جاری کیے۔چیکنگ کے دوران تمام فوڈ پوائنٹس کوکارونا سے بچاؤ کے لیے مثبت اقدامات اٹھانے اور دوکانوں میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے ضروری ہدایات دی گئیں۔حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر ملتان ڈویژن میں 11فوڈپوائنٹس کو32,000روپے، بہاولپور ڈویژن میں 07شاپس کو56,000روپے اور ڈی جی خان ڈویژن میں 08فوڈ یونٹس کومجموعی طورپر31,500 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔اسی طرح دوران کارروائی مختلف اضلاع سے 15لیٹر زغیر معیاری گھی،13کلو مصالحہ جات،15لیٹر شیرا،35لیٹرغیر معیاری دودھ،10کلو کھویااور دیگر مضرصحت خوراک کو تلف کیا گیا۔ 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -