میپکو ٹیموں کاجنوبی  پنجاب میں کریک ڈاؤن،115بجلی چوروں کا گھیراتنگ

میپکو ٹیموں کاجنوبی  پنجاب میں کریک ڈاؤن،115بجلی چوروں کا گھیراتنگ

  

ملتان (نیوز رپورٹر) میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 115بجلی چورپکڑلئے۔ایک لاکھ56ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر29لا کھ 91ہزار روپے جرمانہ عائدکیاگیا۔15مئی 2020ء کو ملتان میں 20گھریلو،کمرشل (بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

اورٹیوب ویل صارفین کو33193یونٹس چوری کرنے پر599216روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔ ڈی جی خان میں 13گھریلوصارفین کو11848یونٹس چوری کرنے پر152259روپے جرمانہ،وہاڑی میں 11گھریلوصارفین کو10263یونٹس چوری کرنے پر127800روپے جرمانہ،بہاولپور میں 7گھریلوصارفین کو9611یونٹس چوری کرنے پر165500روپے جرمانہ،ساہیوال میں 15گھریلو،کمرشل اورٹیوب ویل صارفین کو41615یونٹس چوری کرنے پر268523روپے جرمانہ،رحیم یار خان میں 16 گھریلواورکمرشل صارفین کو16020یونٹس چوری کرنے پر271000روپے جرمانہ، مظفر گڑھ میں 16گھریلوصارفین کو14185 یونٹس چوری کرنے پر814000روپے جرمانہ، بہاولنگر میں 11 گھریلوصارفین کو10063یونٹس چوری کرنے پر142880روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں 6گھریلواورصنعتی صارفین کو 9328 یونٹس چوری کرنے پر450230روپے جرمانہ عائد کیاگیاہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -