لیاقت پور: بیٹے نے جائیداد ہتھیالی  بوڑھی ماں کو دربدرکی ٹھوکریں 

لیاقت پور: بیٹے نے جائیداد ہتھیالی  بوڑھی ماں کو دربدرکی ٹھوکریں 

  

 لیاقت پور(نامہ نگار) بیٹے نے جائیداد کی لالچ میں بوڑھی ماں کو گھر سے نکال دیا ہے۔ پولیس بھی ملزمان سے مل گئی۔ کاروائی کی بجائے الٹا خاموش رہنے کی دھمکی دیدی۔ اختر ٹاون خانبیلہ تحصیل لیاقت پور کے(بقیہ نمبر34صفحہ6پر)

 رہائشی محمد منیر احمد نے اپنی بوڑھی والدہ بختابی بی کے ہمراہ صحافیوں کو بتایا کہ گذشتہ دنوں اس کے حقیقی بیٹے محمد سعید احمد نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اس کے گھر پر داھاو بول دیا اسے  اور اس کی بوڑھی ماں کو دھکے دیکر گھر سے باہر نکال دیا اور گھر پر قبضہ کر لیا۔ اس حوالے سے پولیس چوکی خانبیلہ درخواست لے کر گئے مگرکوئی شنوائی نہ ہوئی الٹا پولیس کی طرف سے خاموش رہنے کی دھمکیاں دی گئیں۔محمد منیر نے بتایا کہ وہ اپنی بوڑھی والدہ کو لے کر دربدر کی ٹھوکریں کھا رہاہے۔سر چھپانے کیلئے کوئی جگہ نہیں اس نے اعلی حکام سے نوٹس لیکر بھائی کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیاہے۔ (

مزید :

ملتان صفحہ آخر -