ملتان:مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن،3افراد گرفتار

ملتان:مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن،3افراد گرفتار

  

ملتان (نیوز رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد  حسن رضا خان کی ہدایت پر جوائنٹ ٹاسک ٹیم نے سرچ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن انچارج جے ٹی ٹی انسپکٹر رضوان خان کی (بقیہ نمبر35صفحہ6پر)

زیر نگرانی کیا گیا۔ سرچ آپریشن  تھانہ سیتل ماڑی،تھانہ شاہ شمس اور تھانہ کپ  کے علاقوں توکل ٹاؤن،کبوتر منڈی اور چوڑی بازار    میں  کیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران 03 ملزمان خبیر،  محمد سرفراز    اور علی حسنین   کو گرفتار کر کے  منشیات اور 01عدد غیرقانونی ویپن  برآمد کر لیا بدنام زمانہ منشیات  فروش ملزم  خبیر  کے قبضہ سے 03کلو گرام سے زاہد  چرس اوروٹک رقم 82350روپے  برآمد کرلی جبکہ ملزم خبیر کا بھائی ناصر  چھٹن ہیروئن کے پیکٹ سمیت تنگ گلیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار  ہوگیا سرچ آپریشن کے دوران 84 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -