شہبازشریف ہسپتال،لاکھوں روپے مالیت کی الیکٹروسرجیکل مشین نصب 

 شہبازشریف ہسپتال،لاکھوں روپے مالیت کی الیکٹروسرجیکل مشین نصب 

  

ملتان(نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شہباز شریف کے فاطمہ جناح کیمپس میں آنے والی خواتین مریضاوں کی سہولت کے لئے لاکھوں روپئے مالیت کی الیکٹرو سرجیکل مشین انسٹال کر دی گئی،مشین کے ذریعے آپریشن کے دوران ہونے والی بلیڈنگ کو باآسانی روکنے کے ساتھ ساتھ سافٹ ٹشوز کو کاٹنے کے دوران بلیڈنگ نہ ہونے کو بھی یقینی بنایا جا سکے گا،تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ شہباز شریف (بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

ہیڈ کوارٹر ہسپتال ملتان کے فاطمہ جناح کیمپس میں لاکھون روپئے مالیت کی الیکٹرو سرجیکل مشین انسٹال کی گئی ہے،اس مشین کے انسٹال ہونے سے نہ صرف زچگی کے آپریشن کے دوران نہ صرف بلیڈنگ کو روکنے میں مدد ملے گی بلکہ سافٹ ٹشوز کی کٹننگ کے ساتھ ساتھ ہونے والی بلیڈنگ کو روکنے میں بھی مدد ملے گی،اس حوالے سے ڈی ایچ کیو شہباز شریف ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر راو امجد کا کہنا تھا کہ الیکٹرو سرجیکل  مشین  ڈائیاتھرمی،کارٹرائزیشن،آپریشن کے دوران کٹی ہوئی نالیوں کو سیل کرنے کے کام آتی ہے جبکہ اس ذریعے جلد کے نیچے پٹھوں،ریشوں، جھلیوں کی انسیزن بھی با آسانی ہو سکے گی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -