پرانی دشمنی پرایک قتل، مختلف حادثات میں 4افراد جاں بحق

پرانی دشمنی پرایک قتل، مختلف حادثات میں 4افراد جاں بحق

  

ملتان،رحیم یارخان،گڑھ مہاراجہ، میاں چنوں (نیوزرپورٹر،بیورو رپورٹ، نمائندہ پاکستان) اراضی کے تنازعہ کی رنجش پر 3 ملزمان نے شہر ی کو پسٹل کا فائر مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا تفصیل کے مطابق امام بخش ماچھی کے رہائشی محمد پپو نے پولیس کو اپنی شکایت میں (بقیہ نمبر38صفحہ6پر)

بیان کیا کہ زمین کے تنازعہ کی رنجش پر 3 ملزمان محمد یاسین وغیرہ نے 3 ملزمان ڈاکٹر خلیل احمد وغیرہ کی ایما پر اس کے بھائی عبدالرزاق کو پسٹل کا فائر مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہوگئے پولیس نے بھائی کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔تھانہ گڑھ مہاراجہ کے علاقہ شریف آباد میں آئل ٹینکر اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجہ میں ایک لڑکی سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے نواحی علاقہ شریف آباد میں تیز رفتار آئل ٹینکر نے موٹر سائیکل کو کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں موضع گدار ہ کے رہائشی شعیب اختر عمر سات سال،عابدہ مائی عمر تیرہ سال جاں بحق ہوگئے جبکہ محمد وسیم،صفدر سلیم قوم لوہار شدید زخمی ہو گئے جن کو قریبی ہسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے26سالہ نوجوان کی نعش ملی ہے۔تفصیل کے مطابق وہاڑی چوک کے قریب چک نمبر 8ایم آر کا رہائشی عمران کو نشے کا عادی بتایا جاتا ہے مردہ حالت میں پایا گیاجس کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش تحویل میں لیکر نشتر ہسپتال کے سرد خانہ رکھوانے کے بعد کاغذی کارروائی مکمل کرکے ورثا کے ھوالے کردی گئی ہے۔مکران کوسٹل ہائی وے پسنی زیروپوائنٹ کے قریب مزدوری کرنے والارحیم یارخان کی تحصیل خان پور کارہائشی روڈ رولر کے نیچے آکر جاں بحق ہوگیا،مکران کوسٹل ہائی وے پر پسنی زیروپوائنٹ کے قریب روڈ کی مرمتی منصوبے پر رحیم یارخان کی تحصیل صادق آباد کا رہائشی مزدورں مزدور اللہ وسایا ولدملک منظور نجی کمپنی کے روڈ رولر کے نیچے آکر جاں بحق ہوگیاجس کی نعش ہسپتال منتقل کردی گئی،بعدازاں ہسپتال عملے نے ضروری کارروائی کے بعد اللہ وسایا کی میت اس کے آبائی علاقہ صادق آباد روانہ کر دی۔ واقعہ میں زخمی ہونے والے لیاقت پور کے رہائشی محمد ہاشم کو پسنی کے سرکاری ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔میاں چنوں کے نواحی گاؤں میں ٹیوب ویل میں نہاتے ہوئے بجلی کا کرنٹ لگنے سے نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا۔تفصیلات کے مطابق میاں چنوں کے نواحی گاؤں 109/15Lکے رہائشی نوجوان حبیب اللہ کمبوہ ولد شعیب اللہ کمبوہ اپنے گاؤں کے ٹیوب ویل میں نہر رہا تھا کہ اچانک ٹیوب میں کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا متوفی کی عمر تقریبا30سال بتائی جاتی ہے۔

حادثہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -