ملتان مہلت ختم، فلورملز، گوداموں پر چھاپے، 33ہزار من گندم برآمد

ملتان مہلت ختم، فلورملز، گوداموں پر چھاپے، 33ہزار من گندم برآمد

  

ملتان،کہروڑپکا، لیاقت پور(سپیشل ر پورٹر، نمائندہ خصوصی،نامہ نگار)گندم کی ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں کو دی گئی تین یوم کی مہلت ختم ہو نے کے ساتھ ہی کریک ڈاون کاآغاز کر دیا گیا ہے۔گزشتہ روز ضلع میں فلور ملز اور گوداموں پر چھاپوں کے دوران 33 ہزار من گندم تحویل میں لے لی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر ملتان صدر شہزاد محبوب اور اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد مبین احسن نے 3 فلور ملز پر مشترکہ طور پر چھاپہ مار(بقیہ نمبر50صفحہ6پر)

کر 13 ہزار من گندم کا ذخیرہ برآمد کر لیا ہے۔انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع یونائیٹڈ فلور ملز سے7 ہزار5 سو من،سیفل فلور ملز سے 3 ہزار 6 سو من اور ابرار فلور ملز سے2 ہزار من گندم برآمد کرکے تحویل میں لی گئی ہے۔تحویل میں لی گء تمام گندم محکمہ خوراک کے حوالے کردی گئی ہے جسے گندم خریداری مراکز پی آر ٹو اور دراب پورسنٹر پر منتقل کردی گء ہے۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ملک ممتاز کاروائی کے دوران ہمراہ تھے۔اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر جلالپورپیروالا غلام سرور نے موضع لعل واہ میں گودام پر چھاپہ مار کر ذخیرہ کی گئی20 ہزار من گندم برآمد کر لی ہے،ذخیرہ کی گئی گندم غیرقانونی طور پر رحیم یار خان منتقل کی جارہی تھی۔گندم کی قیمت اڑھائی کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے،تحویل میں لی گئی گندم محکمہ خوراک کے جُگو والا سنٹر منتقلی شروع کردی گئی ہے،اس بارے میں ڈپٹی کمشنرعامر خٹک نے قانونی کارروائی کرنے کا بھی حکم دے دیا ہے۔کہروڑ پکا سے نمائندہ خصوصی کے مطابق اے سی کہروڑ پکا فرازاعوان نے سپیشل برانچ کی اطلا عات پر کا روا ئی کرتے ہو ئے ملتا نی وا لا پر شیخ یو سف کے خفیہ گودام پر چھا پہ مار کر چھپا ئی گئی 800بوری گندم اور 1200بوری چاول بر آ مد کر لیں اور گودام کو سیل کر دیا پو لیس تھا نہ سٹی نے اے سی کی ہدا یت پر قا نونی کاروا ئی شروع کر دی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور محمدا رشد وٹو نے کہاہے کہ لیاقت پور اللہ آباد،پل 37ہزار قاسم والا کارروائی کرتے ہوئے ذخیر کی گئی گندم کے 3560تھیلے برآمد کرکے محکمہ خوراک کے حوالے کردیئے۔مذکورہ گندم جس کا وزن 4450من بتایاگیا ہے۔شمع کاکا،ماجد علی،ابراہیم،صغیراحمد،ظفراقبال،فرزند لطیف،فیاض احمد اور ساجد علی سے برآمد ہوئی جو ٹریکٹر ٹرالیوں پر فلور ملوں کو فروخت کرنے کے لئے لے جارہے تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -