دفعہ 144کی خلاف ورزی آپریشن 18افراد گرفتار، تفتیش شروع
ملتان (نیوز رپورٹر)ٹر) پولیس کی جانب سے لاک ڈاون اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے پولیس نے خلاف ورزی پر 18 افراد کو گرفتار کر لیا تفصیل کے (بقیہ نمبر39صفحہ6پر)
مطابق حکومت نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے دکانیں کھولنے، موٹرسائیکل پر ڈبل سواری اور شہریوں کے پبلک مقامات پر اکٹھے ہونے پر پابندی لگا رکھی ہے پولیس نے موٹرسائیکل پر ڈبل سواری کی خلاف ورزی کرنے، پبلک مقامات پر اکٹھے ہونے اور دکانیں کھولنے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے الزام میں جہانزیب، حبیب، ایاز، تنویر، رمضان، محمد رضا، حسان، غلام حسین، تنویر، خرم، صابر علی، محمد عبداللہ، محمد سلطان، احمد رضا، محمد زاہد، ماجد، محمد قاسم اور سرفراز کو گرفتار کیا پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔
گرفتار