کشمیر میں مظالم، عالمی ادارے بھارتی اقدامات کیخلاف آوازاٹھائیں، سید ذیشان اختر

کشمیر میں مظالم، عالمی ادارے بھارتی اقدامات کیخلاف آوازاٹھائیں، سید ذیشان ...

  

بہاولپور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) نائب امیر صوبہ جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے کہا کہ کشمیر میں جاری ظلم و جبر پر ہماری حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے،کشمیر میں نو ماہ سے کرفیو اور لاک ڈاؤن جاری ہے۔(بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

بیماروں کو علاج تک کی سہولت نہیں،لوگ گھروں میں دم توڑ رہے ہیں اور انہیں قبرستانوں میں دفن کرنے تک کی اجازت نہیں دی جارہی۔ہزاروں نوجوانوں کو بھارتی جیلوں اور عقوبت خانوں میں بند کردیا گیا ہے۔پوری کشمیری قیادت گھروں یا قید خانوں میں نظر بند ہے۔ان حالات میں ہماری حکومت کا فرض ہے کہ وہ عالمی سطح پر کشمیریوں کے حق میں آوازبلند کرے اور اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کے عالمی اداروں میں اس مسئلہ کو ایک بار پھر پوری قوت سے اٹھایا جائے تاکہ کشمیریوں کو بھارت کے پنجہئ استبداد سے آزادی مل سکے۔انہوں نے کہا کہ آج دنیا بھر کی سپر طاقتیں کورونا کے معمولی وائرس کے سامنے بے بس ہیں،ان طاقتوں نے دنیا بھر میں انسانوں خاص طور پر مسلمانوں پر زندگی تنگ کر رکھی تھی اور لاکھوں معصوم انسانوں کا خون بہا یا ۔اللہ کے نظام کا مذاق اڑانے والوں کو آج کچھ سجھائی نہیں دے رہا۔ اختیار کیا۔دنیا بھر کے وسائل پر غاصبانہ قبضہ کیا اور غریب ملکوں کو سودی قرضوں کے نیچے دبا کر ان کے عوام پرغربت اور تنگ دستی مسلط کی۔انہوں نے کہا کہ جب حق کے مقابلے میں ظلم و جبر بڑھ جائے تو پھر اللہ تعالیٰ کا قانون حرکت میں آتا ہے اور ظالموں کو بچ نکلنے کا موقع نہیں ملتا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -