تعلیمی ادارے یکم جون سے کھولے جائیں: رانا الطاف

تعلیمی ادارے یکم جون سے کھولے جائیں: رانا الطاف

  

ملتان (سٹاف رپورٹر ) پنجاب ٹیچرز یونین کے سینئر نائب صدر پنجاب رانا الطاف حسین نے حکومت کی جانب سے میٹرک، ایف اے کے طلبہ و طالبات کو تین فی صد فارمولے کی پالیسی کوتعلیم دشمن پالیسی قرار دیتے ہوئے(بقیہ نمبر41صفحہ6پر)

کہا ہے کہ وفاقی و صوبائی وزرائے تعلیم و سیکریٹریز تعلیم کے شعبہ کا بیڑہ غرق کرنے کی بجائے تعلیم دوست پالیسی اختیار کریں‘ اگر بازاروں میں دکانیں کھل سکتی ہیں اور ٹرانسپورٹ کا پہیہ چل سکتا ہے تو تعلیمی ادارے کیوں نہیں کھل سکتے میٹرک کے امتحان ہو چکے ہیں‘ ان کی مارکنگ کریں اور پریکٹیکل کے بعد طلبہ و طالبات کو پروموٹ کیاجائے‘ انہو ں نے کہا کہ حکومت یکم جون سے تعلیمی اداروں کو کھولنے کے لئے احکامات جاری کرے۔

رانا الطاف

مزید :

ملتان صفحہ آخر -