نجی فرم کو لاکھوں روپے ادا نہ کرنے پر سی پی اوحسن رضا کی سرزنش،مراسلہ روانہ

نجی فرم کو لاکھوں روپے ادا نہ کرنے پر سی پی اوحسن رضا کی سرزنش،مراسلہ روانہ

  

ملتان (نیوز رپورٹر)) پولیس کی سرکاری گاڑیوں کی مرمت کی مد میں لاکھوں روپے نجی فرم کو ادا نہ کرنے کے معاملے پرآر پی او ملتان وسیم احمد خان کی جانب سے سی پی او حسن رضا کی سخت سرزنش کا مراسلہ جاری کر دیا (بقیہ نمبر42صفحہ6پر)

گیا مراسلے میں کہا گیا ہے کہ نجی فرم کو گاڑیوں کی مرمت کی مد میں لاکھوں روپے کیوں ادا نہ کیے گئے؟ مراسلے میں ہدات کی گئی ہے کہ تین یوم کے اندر تکمیل رپورٹ بھجوائی جائے اس میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی واضع رہے کہ ملتان پولیس کی سرکاری گاڑیوں کی مرمت کی مد میں نجی کمپنی کے لاکھوں روپے 3 سال سے واجب ادا ہیں۔ملتان پولیس کی خاتون ایم ٹی او کی جانب سے سرکاری گاڑیوں کی مرمت کے عوض لاکھوں روپے کے بل غائب کیے گئے تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -