آئندہ مااساتذہ تبادلوں پر پابندی ختم، محکمہ تعلیم سکولز کی پالیسی فائنل

آئندہ مااساتذہ تبادلوں پر پابندی ختم، محکمہ تعلیم سکولز کی پالیسی فائنل

  

ملتان (سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب کے آئندہ ماہ اساتذہ کے تبادلوں پر پابندی ختم کرنے کافیصلہ کرلیا‘ محکمہ تعلیم سکولز نے پالیسی مرتب کرلی، تبادلوں کا چھٹا فیز شروع ہونے سے قبل تمام اسامیوں کی تفصیل جمع کرانے کی ہدایت کردی‘تفصیل کے مطابق محکمہ تعلیم سکولز کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اساتذہ کے تبادلوں کا چھٹامرحلہ جون میں شروع کیاجائے گاجس کے لئے تمام سی ای او زپوسٹوں کی درستگی کریں‘ خالی پوسٹوں کی نشاندہی کریں اور ڈیٹا درست کریں، ایسے اساتذہ جن کی پروموشن کے بعد ایڈجسٹمنٹ نہیں ہو پائی‘ وہ لوگ بھی ای ٹرانسفر (بقیہ نمبر53صفحہ6پر)

کے اس راؤنڈ میں اپنے اپنے سٹیشن /سکولز سلیکٹ کر سکتے ہیں،ایسے اساتذہ جو ایڈمنسٹریٹو پوسٹ پر ہیں یا سرنڈر ہیں اور سکول انفارمیشن سسٹم میں ان کو کوئی سکول الاٹ نہیں ہوا‘وہ بھی اسی ٹائم لائن میں اپلائی کر سکتے ہیں -

تبادلہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -