پریس کلب جتوئی کومسمارکرنیکامعاملہ،سیاسی شخصیات کا صحافی برادری کیساتھ اظہاریکجہتی

پریس کلب جتوئی کومسمارکرنیکامعاملہ،سیاسی شخصیات کا صحافی برادری کیساتھ ...

  

چوک پرمٹ (نمائندہ پاکستان)تحصیل پریس کلب جتوئی کو مسمار کیا تو اس سلسلہ میں جہاں صحافتی برادری میں غم و غصہ کی لہربڑھ گئی جبکہ سیاسی، سماجی اور سول سوسائٹی نے (بقیہ نمبر43صفحہ6پر)

بھی مذکورہ افسر کے اس عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اس سلسلہ میں ایم این اے سید باسط احمد سلطان بخاری نے کہا کہ ہم صحافی برادری کے ساتھ کھڑے ہیں اور آزادی صحافت پر قدغن قبول نہیں کریں گے اس سلسلہ میں مقامی انتظامیہ نے صحافیوں کو مطمن نہ کیا تو وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے کاروائی کا مطالبہ کریں گے ایم پی اے و مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب خرم سہیل لغاری نے کہا کہ آزادی صحافت پر حملہ بالکل قبول نہیں کریں گے اور صحافی برادری کے مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا سابق وزیر مملکت معظم علی جتوئی نے بھر پور مذمت کی اورافسرکے خلاف سخت کارروائی کامطالبہ کیا اور کہا کہ پریس کلب کو مسمار کرنا ریاستی اداروں کو زیب نہیں دیتا ہم صحافیوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہیں سابق صوبائی وزیر سید ہارون سلطان بخاری نے بھی شدید مذمت کی اور سابق ایم پی اے سردار خان محمد خان جتوئی نے کہا کہ جتوئی کی صحافی برادری نے ہمیشہ علاقائی مسائل کی نشاندہی کی اور کرپشن جیسے مسائل کو اجاگر کیا جس پرافسر نے ذاتی عناد کی بنیاد پر پریس کلب کو مسمار کیا اور صحافی برادری کی کردار کشی کی جسکی ہم بھر پور مذمت کرتے ہوئے اس کے ازالے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

اظہار یکجہتی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -