ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لودھراں کا جیل کادورہ،کروناکیخلاف اقدامات کاجائزہ

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لودھراں کا جیل کادورہ،کروناکیخلاف اقدامات ...

  

لودھراں (نمائندہ پاکستان)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لودھراں نوید باری نے ڈسٹرکٹ جیل لودھراں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر سینئر سول جج رانا محمد فاروق وکیل اور سپریٹنڈنٹ جیل سید اسد کامران واجد(بقیہ نمبر46صفحہ6پر)

بخاری بھی اْن کے ہمراہ تھے۔معزز جج نے عدالت عالیہ کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ جیل میں کورونا وائرس کے انسداد و بچاؤ کے حوالے سے اْٹھائے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور جیل انتظامیہ کی جانب سے کیئے جانے والے انتظامات پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لودھراں نوید باری نے اس موقع پر ڈسٹرکٹ جیل کے مختلف حصوں کچن اسیران،کرونا آئسولیشن سیل اور جیل ہسپتال کا بھی معائنہ کیا اور صفائی اور نظم و ضبط کی تعریف کی۔اسیران کو دی جانے والی سہولیات پر معزز جج نے اطمینان کا اظہار کیا اور جیل انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لودھراں نوید باری نے معائنہ کے دوران اسیران سے اْن کے مسائل بھی دریافت کیے اور جیل انتظامیہ کو اْن کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -