قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور میں بریسٹ کینسر سے آگاہی، بچاؤ کیلئے واک خواتین کوڈ اکٹرز سے رابطے کی ہدایت

قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور میں بریسٹ کینسر سے آگاہی، بچاؤ کیلئے واک ...

  

بہاولپور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور کے شعبہ گائنی کی جانب سے بریسٹ کینسر سے آگاہی اور اس سے بچاو کیلئے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا(بقیہ 48صفحہ6پر)

۔ واک کا سلوگن تھا '' اپنے لیے 5 منٹ '' سربراہان شعبہ گائنی اور پرنسپل قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر خواجہ فیاض نے بھی واک میں شرکت کی ہے۔واک سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ گائنی وارڈ پروفسیر ڈاکٹر سہیل چوہدری اور پرنسپل قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر خواجہ فیاض کا کہنا تھا کہ خواتین کیلئے ضروری ہے کہ بریسٹ کینسر سے بچنے کیلئے خود کا معاینہ کریں انہوں نے کہا کہ بریسٹ کینسر کی دیر سے تشخیص مسائل کا سبب بنتی ہے اس لیے ہم خواتین کو بتائیں گے کہ اپنا معائنہ کیسے کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ خاتون کو گائنی کے ڈاکٹرز کی مشاورت سے ہر ماہ اپنا پانچ منٹ کا معائنہ کرنا چاہیے۔واک کے شرکاء سے پروفیسر ڈاکٹر ناہید فاطمہ سربراہ شعبہ گائنی ون، پروفیسر ڈاکٹر شکیلہ یاسمین سربراہ شعبہ گائنی سول ہسپتال نے بھی خطاب کیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -