کرونا بحران اجتماعی معاملہ، مشکل کی گھڑی میں سیاسی پوائنٹ سکورنگ غلط، مظہر اقبال چوہدری

کرونا بحران اجتماعی معاملہ، مشکل کی گھڑی میں سیاسی پوائنٹ سکورنگ غلط، مظہر ...

  

ہارون آباد(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وایم پی اے ہارون آباد ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے اپنے رفقاء کے ہمراہ باقاعدہ اور منظم ضابطہ مرتب کرتے (بقیہ نمبر49صفحہ6پر)

ہوئے علاقہ میں لاک ڈاؤن سے متاثرہ خاندانوں کے لئے پچاس لاکھ روپے کی خطیر رقم سے تیار شدہ راشن پیکج گھر گھر پہنچا ےء اور راشن تقسیم کے اس عمل کو سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر مستحقین تک ان کا حق گھر کی دہلیز پر فراہم کرنے کے عزم اور وژن کے تحت میرٹ پر اور کارکنان کے شب وروز جذبہ خیرسگالی اور عوامی فلاح کے منشور کے پیش نظر فہرستیں مرتب کر کے سفید پوش طبقہ کو باوقار انداز سے کسی فوٹو سیشن کے بغیر ریلیف فراہم کیا جس پر ضمیر مطمئن ہے۔ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری ایم پی اے نے کہا کہ کرونا بحران ایک اجتماعی ایشو ہے جس پر کوئی سیاسی پوائنٹ سکورنگ کا سوچا بھی نہیں ہے۔حلقہ کے تمام مخیر حضرات کی خدمات اور کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ہر فرد قابل ستائش ہے جس نے آزمایش کی کیفیت اور گھڑی میں کسی بھی طرح متاثرین کے دکھ بانٹنے میں اپنا کردار ادا کیا۔اس بحران سے ہر طبقہ متاثر ہوا ہے۔اس صورت حال میں قومی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے اور ہماری جماعت نے قومی یکجہتی کیلئے ہر ممکن کاوش کی ہے۔سندھ حکومت نے کرونا بحران میں سب سے بہتر کام کیا ہے تو اس کی تعریف وستائیش کی جانی چاہئے لیکن افسوس کی بات ہے کہ چند حکومتی وزراء نے اپوزیشن کی کاوشوں کو سراہنے کی بجائے منفی بیان بازی کی۔ہم نے علاقے میں بھی سیاست کی بجائے خدمت اور عملی ویلفیئر کو اولین ترجیح دی۔الحمدللہ حلقہ میں فلاحی پہلو ہر لحاظ سے نمایاں اور مثالی نظر آتا ہے جس پر سبھی تحسین وتوصیف کے حق دار ہیں۔اس موقع اکرم رحمانی،اکرم چوہان نمبردار 53فور آر،حاجی امانت علی رحمانی،پی ایس جان ساقی و دیگر بھی موجود تھے۔

مظہر اقبال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -