ملتان:وکالت نامے پر30روپے کی ٹکٹ چسپاں کرنالازمی، نوٹیفکیشن فائنل
ملتان ( خصو صی رپورٹر ) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی جانب سے وکلاء کے لیے وکالت نامہ جاری کردیاگیا، وکالت نامے پر 30 روپے کی ٹکٹ چسپاں کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ فیصلہ ایگزیکٹیو کمیٹی کی جانب سے کیا گیا۔اس ضمن میں جنرل سیکرٹری بار غلام (بقیہ نمبر56صفحہ6پر)
نبی طاہر چوہان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عدالتی مقدمات میں بطور وکیل پیش ہونے والے وکلاء کے لیے وکالت نامے کا اجراء کیا گیا ہے جس پر ٹکٹ چسپاں کرنا لازمی ہے۔ وکلاء کو اطلاع دی گئی ہے کہ ٹکٹ کے بغیر دائر کیے جانے والے مقدمات کی فائلز پر اعتراض لگے گا۔ وکلاء کو رسید کے لیے سپرنٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ بار سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نیلامی