عید سیزن:وارداتوں میں تیزی،شہریوں کو لاکھوں روپے کانقصان

عید سیزن:وارداتوں میں تیزی،شہریوں کو لاکھوں روپے کانقصان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (نیوز رپورٹر)) ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہوگئے ہیں تفصیل کے مطابق کینٹ پولیس کیعلاقے میں دو ڈاکوؤں نے محمد عاشق سے موٹرسائیکل چھین لیا ممتاز آباد پولیس کی حدود میں عامر فیاض سے موبائل (بقیہ نمبر57صفحہ6پر)

فون، زکریا پولیس کی حدود میں امجد سے موبائل فون اور مخدوم رشید کے علاقے میں محمد اعظم سے موٹرسائیکل چھین لیا گیا ممتاز آباد پولیس کے علاقے میں علی اکبر کی دکان سے دو لاکھ روپے مالیت کی بیٹریاں چوری کر لی گئیں شاہ رکن عالم پولیس کیعلاقے سے محمد عامر کی موٹرسائیکل، صدر پولیس کے علاقے سے احسن کی موٹرسائیکل اور صدر پولیس کیعلاقے سے ظفر کی موٹرسائیکل چوری کر لی گئی دولت گیٹ پولیس کیعلاقے سے انیس کی موٹرسائیکل چوری کر لی گئی۔ادھرتھانہ گلگشت کے علاقے جلال مسجد کے قریب سے منیب سلیم سے دو نامعلوم افراد نے اسلحہ کی نوک پر نقدی25ہزار سمیت موبائل چھین کرفرار ہوگئے،تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے ڈیرہ محمدی سے محمد عارف سے دو مسلح ڈاکو نے گن پوائنٹ پر نقدی8ہزار اور موبائل لیگئے، تھانہ بستی ملوک کے علاقے ایل ا?ر بی چوک سے رانا فرمان سے دو افراد نے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل چھین کرلے گئے جبکہ تھانہ بی زیڈ کے علاقے نقشبند کالونی محمد حنیف سے تین مسلح ڈاکو نے گن پوائنٹ پر نقدی10ہزار،دو موبائل لے گئے۔