ملتان:کئی مقامات پرمارکیٹیں اوپن، تجاوزات مافیا پھر سرگرم

ملتان:کئی مقامات پرمارکیٹیں اوپن، تجاوزات مافیا پھر سرگرم

  

ملتان (سپیشل رپورٹر) شہر بھر میں لاک ڈاون کی خلاف ورزی جاری ہے،شہر میں کئی مقامات پر مارکیٹیں کھلی رہیں،تجاوزات مافیا بھی سرگرم ہوگیا،اسسٹنٹ کمشنرز پر مشتمل ٹیمیں کارروائی سے گریزاں ہیں،کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا، انتظامی عملے کی مبینہ (بقیہ نمبر58صفحہ6پر)

ملی بھگت سے تجاوزات مافیا نے سڑکوں پر ڈیرے ڈال لیے،پرانا شجاع آباد روڈ سمیت دیگر علاقے مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگے تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کے احکامات نظرانداز کر دیے،اسسٹنٹ کمشنر سٹی عابدہ فرید اور اے سی صدر شہزاد محبوب کی سربراہی میں بنائی گئی ٹیموں کی کارروائی مخصوص علاقوں تک محدود،شہر بھر میں حسین آ گاہی،پرانا شجاع آباد روڈ،گردیزی مارکیٹ میں لاک ڈاون اور ایس او پیش کی خلاف ورزی دیکھنے میں آئی،جس کے باعث کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے،جبکہ تجاوزات مافیا بھی سرگرم دکھائی دیے،ضلعی انتظامیہنے تجاوزات کے خاتمے کا دعویٰ کیا تھا، مگر صورتحال دعوؤں کے برعکس ہو چکی ہے،بیشتر علاقوں میں تجاوزات مافیا دوبارہ متحرک ہو چکا ہے انکشاف ہوا ہے کہ انتظامیہ کے عملے کے مبینہ گٹھ جوڑ سے شہر کی اہم شاہراہوں اور چوکوں پر تجاوزات قائم کر لی گئی ہیں، پرانا شجاع آباد روڈ،بوسن روڈ، چونگی نمبر 6، دولت گیٹ،،، چوک شاہ عباس اور نادرن بائی پاس میٹرو روٹ سمیت مختلف علاقوں میں تجاوزات مافیا نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں تجاوزات قائم ہونے سے نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر ہے بلکہ پیدل چلنے والوں کو بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے،شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کال ڈاون کے احکامات پر عمل کرائے مگر انتظامیہ کی جانب سے فوٹو سیشن کے لئے صرف کارروائی کی جاتی ہے بعد میں کوئی نظر نہیں آتا، اگر انتظامیہ کو واقعی عوام کی مشکلات کا ادراک ہے تو وہ حکومتی احکامات پر عمل کرائے اور تجاوزات کا مستقل خاتمہ کرے اور مانیٹرنگ کے نظام کو بہتر بنائے تاکہ تجاوزات مافیا دوبارہ سر نہ اٹھا سکے،تاکہ اس مرض کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔

سرگرم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -