وہاڑی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز
وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی احسان اللہ چوہان کی ہدایات پروہاڑی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں مسلسل جاری ہیں اسی سلسلہ میں وہاڑی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 11منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 250گرام چرس, 213لیٹر شراب معہ لاہن اور 1چالو بھٹی برآمد کی مجرمان اشہاریوں (بقیہ نمبر59صفحہ6پر)
کے خلاف کاروائی کرتے ہوئیپولیس تھانہ سٹی بوریوالا نے 1اے کیٹگری جبکہ دیگر تھانہ جات میں 15بی کیٹگری کیمجرمان اشتہاری گرفتار کئے گئے اس کے علاوہ ضلع کے مختلف تھانہ جات میں تیز رفتاری کے2, دفعہ144کے قوانین کی خلاف ورزی پر 2, لاوڈ سپیکر ایکٹ کے2 کرایہ داری ایکٹ کے4 مقدمات درج رجسٹر ہوئے انسداد گیمبلنگ ایکٹ ے تحت پولیس تھانہ مترو نے 3جواریوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے داؤ پر لگی رقم 7930روپے جبکہ پولیس تھانہ میرانپور نے 3جواریوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے داؤ پر لگی رقم برآمد کی جمعہ, ہفتہ اتوار کو دکانیں کھولنے پر تھانہ دانیوال میں انار کلی شوز, شان شاپنگ سنٹر, وہاب سنٹر, ارم شوز, الحبیب سنٹر, سراج دین کلاتھ, شمع کلاتھ, حیدر فیبرکس, عبدالعزیز فیبرکس, وسیم کراکری, سٹی شوز اور وسیم گارمنٹس کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کئے گئے