ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی نظر انداز،امریکی ایوان نمائندگان 3سے کھرب ڈالر کا معاشی بچاؤ پیکیج منظور

ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی نظر انداز،امریکی ایوان نمائندگان 3سے کھرب ڈالر کا معاشی ...

  

واشنگٹن (این این آئی)امریکی ایوان نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ویٹو کی دھمکی کے باوجود کورونا کے اثرات سے نکلنے کیلئے 3 کھر ب ڈالر کے معاشی بچاؤ پیکیج کی منظوری دیدی۔امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس کی جانب سے پیش کیے گئے بل کی حمایت میں 208 جبکہ مخالفت میں 199 ووٹ پڑے، 14 ڈیموکریٹس نے بھی بل کے مندرجات کی مخالفت کی جبکہ نیویارک سے تعلق رکھنے والے ریپبلکن پیٹر ٹیکنگ نے بل کی حمایت بھی کی۔امریکی ایوان نمائندگان سے منظور ہونیوالے ’ہیروز ایکٹ‘میں ایک کھرب ڈالر مقامی حکومتو ں کیلئے رکھے گئے ہیں جبکہ مصدقہ مہاجرین سمیت ہر فیملی کیلئے 6000 ڈالر، 200 ارب ڈالر خصوصی ورکرز کیلئے اور 75 ارب ڈالر کورونا وا ئر س کی ٹیسٹنگ اور اس کی تشخیص کیلئے رکھے گئے ہیں۔وائٹ ہاؤس اور امریکی سینیٹ کے اراکین کی جانب سے بل کی شدید مخالفت کی گئی ا ور کہا گیا کہ بل کو سینیٹ میں مسترد کر دیا جائیگا۔ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی نے کہاہے کہ امریکی بہت سے معاملات میں بہت زیادہ مشکلات برداشت کر رہے ہیں، ہمیں ان کے درد کا احساس ہونا چاہیے، اس صورتحال میں بھی ان کیلئے کچھ نہ کرنا انسانی حقوق کے اعتبار سے غیرذمہ دارانہ فعل ہو گا کیونکہ اس سے نہ صرف مزید انسانی جانیں ضائع ہوں گی بلکہ انسانی زندگی، بجٹ کی رقم اور جمہوریت متاثر ہو گی۔

معاشی بچاؤ پیکیج

مزید :

صفحہ اول -