بغیر منظوری تعینات 75 افسران کی فہرست کابینہ ڈویژن کو موصول

بغیر منظوری تعینات 75 افسران کی فہرست کابینہ ڈویژن کو موصول

  

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر اہم عہدوں پر تعینات افسران کی فہرستیں کابینہ ڈویژن کو موصول ہو گئیں۔ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے اگست 2016ء سے بغیر کابینہ کی منظوری تعینات افسروں کی فہرست طلب کی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ مختلف اداروں میں 75 سے زائد افسران خلافِ ضابطہ تعینات کیے گئے، جن میں ریگولر، ایکٹنگ، کرنٹ چارج اور لک آفٹر چارج پر تعینات افسران بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق سوئی نادرن، سی ڈی اے، پارکو آئل ریفائنری، وزاتِ صحت، پمز، پولی کلینک میں خلافِ ضابطہ تعیناتیاں ہوئیں۔ذرائع نے بتایا کہ فہرست میں ان خلافِ ضابطہ تعینات افسران کی جانب سے کیے گئے فیصلوں کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق وزارتوں اور ڈویژنز کی جانب سے رپورٹس کابینہ ڈویڑن کو جمع کرائی گئیں، رپورٹس کے مطابق خلافِ ضابطہ تعینات افسران سے من پسند فیصلے کروائے گئے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مختلف وزارتوں کی جانب سے ان من پسند افسران کو خلافِ ضابطہ ایکٹنگ چارج پر تعینات کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ متعلقہ وزارتوں کے وفاقی سیکریٹریز کے دستخط سے رپورٹس جمع کروائی گئی ہیں، خلافِ ضابطہ تعینات افسران کا معاملہ وفاقی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش ہوگا۔

بغیر منظوری

مزید :

صفحہ اول -