نادرا کے آٹھ ملازمین میں کرونا ٹیسٹ کا رزلٹ پازٹیو نکل آیا

  نادرا کے آٹھ ملازمین میں کرونا ٹیسٹ کا رزلٹ پازٹیو نکل آیا

  

اسلام آباد (این این آئی)نادرا کے آٹھ ملازمین میں کرونا ٹیسٹ کا رزلٹ پازٹیو نکل آیا۔ ترجمان کے مطابق کرونا پازٹیو پائے جانے والے نادرا کے ملازمین کو قرنطینہ کرنے کیلئے انکے گھروں کو بھیج دیا گیا۔ ترجمان کے مطابق نادرا ہیڈ کوارٹر میں ملازمین پچاس روز کے لاک ڈاؤن کے بعد دفتر آنا شروع ہوئے۔ترجمان کے مطابق نادرا ہیڈ کوارٹر میں روزانہ کی بنیاد پر سو ملازمین اور افسران کے کرونا ٹیسٹ کئے جارہے ہیں، نادرا ہیڈ کوارٹر کے ہر شعبے میں روزانہ جراثیم کش اسپرے بھی کروایا جاتا ہے۔

نادرا

مزید :

صفحہ اول -