وزیراعظم عمران خان 18ویں ترمیم کو چھیڑ نے سے گریز کریں: اختیارولی خان

وزیراعظم عمران خان 18ویں ترمیم کو چھیڑ نے سے گریز کریں: اختیارولی خان

  

پشاور (سٹی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن) خیبرپختونخوا کے ترجمان اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 18 ویں ترمیم کے ساتھ چھیڑخانی سے باز رہیں، وزیراعظم کو شاید معلوم نہیں کہ 18 ویں ترمیم ملک کی تمام باغی تحریکوں گریٹرپختونستان،جئے سندھ سندھو دیش، الگ پنجاب، الگ بلوچستان جناح پور، اور اس جیسی کہی باغی تحریکوں کا خاتمہ اٹھارویں ترمیم پر ہوا تھا جس کا کریڈٹ ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کو جاتا ہے ایک اخباری بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اٹھارویں آئینی ترمیم کے زریعے صوبوں کو بااختیار بنایا گیا اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کی گئی جس میں پنجاب اور مسلم لیگ ن نے حقیقی معنوں ترمیم میں صوبوں کو بااختیار بنایا گیا اور قومی وسائل کی منصفانہ تقسیم کی گئی۔ اسکے بعد ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام بھی پیدا ہوا۔ ایسے حالات میں جب ملک کرونا کی وائرس کی وبا سے لڑ رہی ہے اور حکمران اپنے نکمبے پن، نااہلی اورنالائیکی کی انتہا پر ہیں قوم کو دو ماہ بے فائدہ لاک ڈاؤن میں ڈال کر بھوکوں مار دیا گیا، قوم کو بتایا جائے کہ لاڈو ختم ہونے پر کیا کرو نا پر قابو پا لیا گیا ہے؟ یا حکمرانوں کو پتہ چل گیا ہے کہ ان کا لاک ڈاؤن کا طریقہ کار بالکل غلط تھا اور بے سود تھا جس کا فائدہ کوئی نہیں ہوا البتہ اس نے پاکستان کی معیشت اور پاکستانی قوم کا بھرکس نکال دیا۔ اختیار ولی خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت 21 مہینوں سے ہر محاذ پر ناکام چلی آ رہی ہے ابھی تک تمام گراف نیچے ہی جا رہے ہیں جبکہ نیب جیسا ادارہ اپنی ساکھ کھو چکا ہے بلکہ نیب کے چیئرمین کو بلیک میل کرکے اپوزیشن کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، ایسی نازک صورتحال میں اٹھارویں ترمیم جیسے نازک مسلوں کو چھیڑ کر واضح ہوتا ہے کہ عمران خان کسی بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں اور ایسی حرکتوں سے معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان میں کسی ملک دشمن کی حکومت ہے جو ملک کے نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کے ساتھ کھلواڑ کر رہے ہیں۔پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو ان سازشوں کا نوٹس لینا چاہیے اور تمام قیادت کو مل بیٹھ کر ان تمام مسائل پر بات چیت کرنی ہوگی۔ عمران خان سیکیورٹی رسک بنتے جا رہے ہیں ان کو مزید مہلت دینا پاکستان کے ساتھ زیادتی ہو گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -