حکومت کا ریلوے کی تنظیم نو کیلئے چار پروفیشنل مشیربھرتی کرنے کا فیصلہ

حکومت کا ریلوے کی تنظیم نو کیلئے چار پروفیشنل مشیربھرتی کرنے کا فیصلہ

  

اسلام آباد (آئی این پی) حکومت نے پاکستان ریلوے کی تنظیم نو کیلئے چار ہائی لیول پروفیشنل مشیربھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا،مشیروں کی تقرری دو سال کیلئے کنٹریکٹ کی بنیاد پرکی جائے گی۔وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پرپاکستان ریلوے کی تنظیم نو کا فیصلہ کرلیا گیاہے۔ ریلوے حکام کے مطابق اسٹرکچر تبدیلی کیلئے چار ہائی لیول پروفیشنل مشیربھرتی کیے جائیں گے،مشیرریلوے کی تنظیم نواور پالیسی سازی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ مشیروں کی تقرری دو سال کے لیے کنٹریکٹ کی بنیاد کی جائے گی۔ پاکستان ریلوے کی جدید تقاضوں کے مطابق تنظیم نو کی جائیگی۔

پروفیشنل مشیر

مزید :

صفحہ اول -