تیمرگرہ،1122 ایس ایس ٹی اساتذہ گریڈ 16 میں بھرتی کے احکامات

تیمرگرہ،1122 ایس ایس ٹی اساتذہ گریڈ 16 میں بھرتی کے احکامات

  

تیمرگرہ (بیورورپورٹ)محکمہ تعلیم صوبہ خیبر پختون خواہ نے 1122ایس ایس ٹی اساتذہ گریڈ سولہ میں بھرتی کی احکامات جاری کر دئے،ڈائریکٹر ایجوکیشن ڈاکٹر حافظ محمد ابراہیم کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق ایف ٹی ایس اور این ٹی ایس کے زریعے ٹسٹ میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی تقرریاں عمل میں لائی گئی ہیں جس کے مطابق 261مرد جبکہ 195خواتین جنرل پوسٹوں 151مرد اور126خواتین بیالوجی و کیمسٹری 139مرد اور 265خواتین فزکس وریاضی اور54مرد اور31خواتین کو ائی ٹی گریڈ سولہ میں تعنیاتی کر دی گئی ہیں،اسی طرح ضلع دیر لوئر میں 115مرد و خواتین ایس ایس ٹی اساتذہ کی تعنیاتی کی گئی ہے جس میں 13مر د اور 09خواتین کو جنرل پوسٹوں پانچ مرد اور گیارہ کیمسٹری و بیالوجی چھ مرد اور 71خواتین فزکس ومتھس سبجکیٹ پر بھرتی عمل میں لائی گئی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -