منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری مزید پانچ ملزمان گرفتار

منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری مزید پانچ ملزمان گرفتار

  

پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، گزشتہ روز تھانہ ناصرباغ اور تھانہ گلبہار کی حدود میں گرفتار ہونے والے ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 15 کلو گرام اعلی کوالٹی چرس، ایک کلو گرام ہیروئن اور ہزاروں روپے مالیت کی آئس بھی برآمد کر لی گئی ہے، گرفتار منشیات فروشوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کی مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے ضلع بھر میں منشیات کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں تیزی لاتے ہوئے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جس کے دوران ڈی ایس پی زاہد عالم کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ ناصر باغ امتیاز احمد نے تین ملزمان ریاض ولد سراج سکنہ ڈبگری، عمر حیات ولد بنارس سکنہ اٹک اور گل رنگ ولد زبلی شاہ سکنہ جمرود کو گرفتار کرکے مجوعی طور پر ان کے قبضے 14 کلوگرام چرس برآمد کر لی ہے۔اسی طرح تھانہ گلبہار پولیس نے بھی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران 2 منشیات فروش اسحاق علی ولد ریاض شاہ سکنہ ورسک روڈاور احسان اللہ ولد رحمت سکنہ یوسف آبادکو گرفتار کرکے مجموعی طور پر ان کے قبضے سے ایک کلو سے زائد ہیروئن، لاکھوں روپے مالیت کی آئس اور ایک کلو گرام چرس برآمد کرلی ہے، تمام گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -