متحدہ عرب امارات میں 70 ہزار پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں، زلفی بخاری

متحدہ عرب امارات میں 70 ہزار پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں، زلفی بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں 70 ہزار پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں، ان میں وہ لوگ بھی ہیں جن کی نوکریاں ختم ہوگئی ہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کہتے ہیں وہ بھی اوورسیز پاکستانی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ طلبا کی تکلیف کا ہمیں احساس ہے، ہم نے کہیں بھی ان کو لانے کیلئے جہاز نہیں بھیجا، 20 مئی کے بعد ان کیلئے پروازیں شروع کریں گے۔زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ یو اے ای کی پروازیں کورونا کیسز زیادہ ہونے کے باعث کم کرنی پڑی تاہم اگلے ہفتے سے پروازیں بڑھا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ لیبرفلائٹس کے نمبرز کافی زیادہ تھے، ہر ہفتے 10 سے 11 ہزار لوگ واپس لار ہے ہیں جبکہ سعودی عرب سے 10 ہزار لوگوں کو واپس لانا ہے۔
زلفی بخاری

مزید :

صفحہ اول -