سماجی فاصلوں کے بغیر کورونا وائرس پر قابو پانا ممکن نہیں، فوادچودھری

سماجی فاصلوں کے بغیر کورونا وائرس پر قابو پانا ممکن نہیں، فوادچودھری

  

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ اللہ نہ کرے ہم اٹلی جیسی صورتحال کا شکار ہوں لیکن لوگ خود توجہ نہیں دیں گے تو حکومت تنہا کچھ نہیں کرسکتی۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے انٹرویومیں کہا کہ اٹلی میں لوگوں نے سماجی فاصلوں کی پالیسی کو سنجیدہ نہیں لیا۔انہوں نے کہاکہ سماجی فاصلوں کے بغیر کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانا ممکن نہیں ہے، لوگوں کو بھی سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، لوگ خود بھی توجہ نہیں دیں گے تو حکومت تنہا کچھ نہیں کرسکتی۔فواد چوہدری نے کہا کہ اللہ نہ کرتے ہم اٹلی جیسی صورتحال سے دوچار ہوں تاہم مذہبی طبقات کو سمجھانا بہت مشکل ہے، دوسرا طبقہ وہ ہے جس کا معاشی مفاد ہے جیسے دکاندار ہوگئے البتہ روزانہ کی بنیاد پر کمانے والوں کا مسئلہ سنجیدہ ہے، ڈیلی ویجرز بھی پریشان ہیں۔

فواد چودھری

مزید :

صفحہ اول -