پبی،ماں کو قتل کرنیوالا بد بخت بیٹا گرفتار،پستول بھی برآمد

  پبی،ماں کو قتل کرنیوالا بد بخت بیٹا گرفتار،پستول بھی برآمد

  

پبی (نما ئندہ پاکستان)جبہ تر جلوزئی میں جائیداد کے تنازعہ پر اپنی سگی ماں کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار۔آلہ قتل۔مزید تفتیش جاری06-05- 2020 کو واجد ساکن جبہ تر جلوزئی نے پولیس کو رپورٹ درج کی کہ اسکی والدہ کو اسکے سگے بھائی اور بھتیجے نے جائیداد کے تنازعہ پر قتل کر دیا ہے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کاشف ذوالفقار نے اس افسوس ناک واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی پبی طیب جان کی سربراہی میں ایس ایچ اوجلوزئی عبدالولی خان پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر ملزمان کی گرفتاری کاٹاسک حوالہ کیاپولیس ٹیم نے جد ید طریقہ تفتیش سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے تکنیکی بنیادوں پر باریک بینی سے تفتیش جاری رکھتے ہوئے دن رات محنت کرکے ملزم تک رسائی حاصل کی ملزم نیاز ولی ولد مشرف ساکن جبہ تر جلوزئی کو گرفتار کر لیاگیا۔ملزم کے قبضے سے آلہ قتل برآمد۔مزید تفتیش جاری۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -