سرائے نورنگ،اراضی تنازعہ پر فائرنگ 1 جاں بحق،2 زخمی

سرائے نورنگ،اراضی تنازعہ پر فائرنگ 1 جاں بحق،2 زخمی

  

سرائے نورنگ (نما ئندہ پا کستان) تھانہ سرائے گمبیلا کی حدود خان خیل منڈوزئی میں اراضی کے تنازع پر دو فریقین کے مابین فائرنگ کا تبا دلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ ایک دوافراد زخمی ہوئے۔اس سلسلے تھا نہ سرائے گمبیلا پولیس نے میڈیا کے نمائندوں کو رابطے پر تفصیلات دیتے ہو ئے بتایاکہ مجروح عالمگیرولدغنی الرحمن سکنہ خان منڈوزئی نے اپنی مدعیت میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایاکہ گذشتہ روزمبینہ ملزمان نورزعلی اورخان ولی،پسران محمدخان،سبزعلی ولدخان ولی نے اُن پر بہ نیت قتل فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں شاہد اللہ سمیت وہ ز خمی ہوگئے بعدازاں شاہداللہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔اسی طرح مجروح نورزعلی ولدمحمدخان سکنہ خان خیل منڈوزئی نے اپنی مدعیت میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایاکہ گزشتہ شب وہ نماز عشاء کی اذان کے لئے مسجدروانہ ہوا کہ مبینہ ملزمان غنی رحمن ولدظفرخان،زاہداللہ ولدمحب اللہ نے اُن پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔اسی طرح مجروح شاہداللہ ولدمحب اللہ نے اپنی مدعیت میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایاکہ گزشتہ روز وہ اپنے چچاغنی رحمان کے ہمراہ افطار ی کے لئے سامان لانے کی غرض سے گھرسے نکلیں کہ مبینہ ملزمان نورزعلی اورخان ولی پسران محمد خان نے اپنی بیٹھک سے اُن کی جا نب دو ڑ کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیاپولیس کے مطابق فریقین کے مابین اراضی پرتنازع چلا آرہا ہے پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -