ٹانک،کورونا ریلیف سٹیرنگ کمیٹی کا نوٹیفیکیشن جاری

ٹانک،کورونا ریلیف سٹیرنگ کمیٹی کا نوٹیفیکیشن جاری

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان کورونا ریلیف سٹیرنگ کمیٹی کا نوٹیفیکشن جاری کرکے کمیٹی ممبران کا اہم میٹنگ طلب کر لیا.تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان حمید اللہ خٹک نے کورونا ریلیف کمیٹی تشکیل دیکر کمیٹی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے،کمیٹی میں علاقائی مشران،سیاسی رہنما محکمہ صحت اور دیگر محکموں کے ذمہ داران و پاکستان تحریک انصاف جنوبی وزیرستان کے صدر افسر خان محسود سمیت سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے شخصیات کو شامل کیا گیا ہے، سٹیرنگ کمیٹی کے چیرمین ڈپٹی کمشنر حمید اللہ خٹک نے اس سلسلے میں کمیٹی کو عملی طور پر اقدامات اٹھانے کے لیے 18 مئی بروز سوموار کو ڈسٹرکٹ کمپاونڈ جنوبی وزیرستان میں اہم میٹنگ طلب کر لیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -