ماؤتھ واش کا استعمال کر کے کورونا سے بچا جا سکتا ہے، تحقیق

ماؤتھ واش کا استعمال کر کے کورونا سے بچا جا سکتا ہے، تحقیق

  

نیویارک (این این آئی)حال ہی میں کیے جانے والے مطالعے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ماؤتھ واش کا استعمال کرکے کورونا وائرس سے کافی حد تک بچا جا سکتا ہے۔کارڈف یونیورسٹی اینڈ اسکول آف میڈیسن کا حالیہ مطالعہ جسے دی جرنل فنکشن میں شائع کیا گیا ہے، اس میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ مستقل مزاجی سے ماؤتھ واش کا استعمال کرکے کورونا وائرس سے بچا جا سکتا ہے۔اس ضمن میں تحقیق کے بانی اور یونیورسٹی آف کارڈف کے پروفیسر ڈاکٹر اوڈنیل کا کہنا ہے کہ ماؤتھ واش وائرس کی بیرونی سطح کو تباہ کردیتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ماؤتھ واش کا مسلسل استعمال سارس وائرس کے خلاف بھی بے حد کار رآمد ثابت ہوا تھا جب کہ اس کے کوئی مضر اثرات بھی نہیں ہیں۔

تحقیق

مزید :

پشاورصفحہ آخر -