سرینگر،بھارتی فوج نے 5 بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا

سرینگر،بھارتی فوج نے 5 بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
سرینگر (آن لائن) مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام کے خان صاحب علاقے میں بھارتی سکیورٹی فورسز نے پانچ بیگناہ نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر بڈگام پولیس، 53 آر آر اور 153 بٹالین سے وابستہ سی آر پی ایف کی ایک ٹیم نے خانصاحب کے آری زال گاوں سے آپریشن کے دوران لشکر طیبہ سے وابستہ ظہور وانی نامی ایک معاون کو گرفتار کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شدہ معاون سے عسکریت پسندوں کی ایک پناہ گاہ کا سراغ ملا جہاں سے اسلحہ کے علاوہ مختلف قسم کا قابل اعتراض مواد بھی بر آمد کیا گیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران سیکورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے مزید چار معاونین یونس میر، اسلم شیخ، پرویز شیخ اور رحمان لون ساکنان خانصاحب بڈگام کو گرفتار کیا۔پولیس اسٹیشن خانصاحب میں کیس درج کیا گیا ہے۔مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے لال چوک میں سیکیورٹی فورسز نے تلاشی کارروائی شروع کر دی ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق لال چوک جانے والے تمام راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے اور لوگوں کی نقل و حمل بند کر دی گئی ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے کئی رہائشی گھروں کی تلاشی بھی لی۔ذرائع نے بتایا کہ سرچ آپریشن عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر شروع کی تھی، تاہم ابھی تک اس آپریشن میں فروسز نے کسی بھی عسکریت پسند کا سراغ نہیں لگایا ہے شوپیان ضلع میں گزشتہ 26 گھنٹوں کے دوران 9 دیہاتوں کا سخت ترین محاصرہ کیا گیا اور تلاشی کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں قائم کردہ قرنطینہ مرکز میں رکھے گئے مہاجر مزدورں پر پولیس نے مبینہ طور پر لاٹھی چارج کیا جس میں تین مزدور زخمی ہو گئے۔
کشمیری نوجو ان گرفتار