کرک،معروف شخصیت،مارکیٹ اونر عمر فیاض کرونا سے جاں بحق

  کرک،معروف شخصیت،مارکیٹ اونر عمر فیاض کرونا سے جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کرک (بیورورپورٹ) ہسپتال میں زیر علاج معروف شخصیت اور مارکیٹ اونر عمر فیاض کی اچانک موت،کورونا کے کھاتے میں ڈال کر راتوں رات احتیاطی تدابیر کے تدفین کی گئی،عوام خیران و پریشان،ہسپتال و دیگر سرکاری ذرائع معلومات چھپانے لگے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مارکیٹ اونر عمر فیاض کی ڈی ایچ کیو ہسپتال کرک میں اچانک موت واقع ہوئی اور اسے کورونا وائرس کے کھاتے میں ڈال کر راتوں رات احتیاطی تدابیر کے ساتھ تدفین کی گئی قریبی رشتہ دار بھی جنازے میں شریک نہ ہوسکے دوسری خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ دمہ کا مریض تھا جبکہ ہسپتال کا کہنا ہے کہ اسے سینا خراب ہونے پر ہسپتال داخل کرکے وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا اور کورونا ٹیسٹ بھی لیا گیا لیکن اس دوران ان کی موت واقع ہوئی تمام تر صورت حال کنفرم کرنے کی کسی نے بھی ذمہ داری قبول نہیں کی اور عمر فیاض کا ٹیسٹ ریزلٹ بھی تاحال موصول نہیں ہوا جس کے باعث شہری خیران و پریشان ہیں۔