کراچی، لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر گرفتار 200 افراد رہا

  کراچی، لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر گرفتار 200 افراد رہا

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) لاک ڈاون کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار 200 افراد کو عدالت نے رہا کردیا۔کراچی میں پولیس نے گزشتہ روز لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر مختلف علاقوں سے 200 افرد کو گرفتار کیا تھا جن کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔پولیس نے تمام افراد کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا اور عدالت کو بتایا کہ ملزمان پر لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کا الزام ہے اور ان کے خلاف مقدمات درج ہیں۔تاہم عدالت نے تمام ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

رہائی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -