الحاج سعید اللہ خان انتقال کرگئے

الحاج سعید اللہ خان انتقال کرگئے

  

صوابی (بیورورپورٹ) حج تربیتی کمیٹی ضلع صوابی کے صدر،آ ل پنشنرزایسوسی ایشن تحصیل رزڑ کے صدر اور جماعت اشاعت التوحید والسنہ کے مقامی امیر الحاج سعید اللہ خان انتقال کرگئے انہیں ہفتہ کے روز موضع کالو خان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ امیر جماعت اشاعت التوحید والسنت پاکستان مولانا محمد طیب طاہری نے پڑھائی جب کہ جنازے میں ہر مکاتب فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مرحوم ایس ایچ او شبیراحمد خان۔ ٹیچر عارف احمد کے والد محترم تھے۔مرحوم کی رسم قل کل بروز پیر ادا کی جائے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -