ہنگو،پولیس مقابلہ 3 اشتہاری گرفتار،1 اہلکار زخمی
ہنگو(بیورورپورٹ)علاقہ طور ہ وڑی میں پولیس اور اشتہاریوں کے درمیان مقابلہ تین اشتہاری گرفتار ایک پولیس اہلکار زخمی جبکہ ایک اشتہاری فرار ہونے میں کامیاب پولیس مقابلہ ایک گھنٹے تک جاری رہا اس حوالے سے ایس ایچ او تھانہ دوآبہ مجاہد حسین نے بتایاکہ ہمیں اطلاع ملی کہ دوآبہ پولیس کو قتل اقدام قتل اغواء دہشت گردی پولیس پر حملوں میں مطلوب دو اشتہاری ملزمان مختیار اور شعیب علاقہ طورہ وڑی میں اپنے گھر کندو تلاب میں موجود ہیں جس پر ایس ایچ او نے بمعہ نفری اشتہاری ملزم شعیب کے گھر پر چھاپہ لگایاجس کے دوارن گھر میں موجود ملزمان نے پولیس فائرنگ شروع کر دی اور پولیس نے جوابی فائرنگ شروع کر دی ایک دوسری پر کراس فائرنگ کا یہ سلسلہ تقریبا ایک گھنٹہ جاری رہااس دوران اشتہاری ملزمان کے فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار سپاہی زاہد اللہ زخمی ہوا جبکہ پولیس نے گھر میں موجود تین ملزمان محب اللہ محمد ہارون شفیع الرحمان پسران شیراز گل ساکنان کندو تالاب کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے کلاشنکوف پستول اور کارتوس برآمد کئے جبکہ ایک اشتہاری ملزم شعیب مقابلے کے دوران فرار ہونے میں کامیاب ہوا زخمی پولیس سپاہی کو دوآبہ ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔