ہنگو،ڈسٹرکٹ ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر سید ثمین کورنا میں مبتلا

ہنگو،ڈسٹرکٹ ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر سید ثمین کورنا میں مبتلا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہنگو(بیورورپورٹ)شہید فرید خان ڈسٹرکٹ ہسپتال ہنگو کے ایم ایس ڈاکٹر سید ثمین بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ہنگو ڈاکٹر نیاز نے بتایاکہ ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال ہنگو ڈاکٹر سید ثمین کو گزشتہ تین دنوں سے نزلہ زکام اور بخار میں مبتلا تھے جس کی وجہ سے ان کا کورونا ٹیسٹ کیاگیا جوکہ پازیٹیو آگیا اس کے بعد ڈاکٹر سیدثمین کو کوہاٹ میں اپنے گھر میں کورنٹائن کردیاگیااس حوالے سے ڈاکٹر ثمین نے بتایاکہ شہید فرید خان ڈسٹرکٹ ہسپتال ہنگو میں کورونا مریضوں کے علاج کے دوران کوروناوائرس کا شکار ہوا میں اپنے گھر کوہاٹ میں کورنٹائن ہو میرے حوصلے بلند ہے بہت جلد صحت یاب ہوکر اپنا ڈیوٹی دوبارہ شروع کرونگا۔