صوابی،آتش بازی کیخلاف کارروائی،چائنا پٹاخے اور نقلی کلاشنکوفیں برآمد

صوابی،آتش بازی کیخلاف کارروائی،چائنا پٹاخے اور نقلی کلاشنکوفیں برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی(بیورورپورٹ) ٹوپی پولیس کا آتش بازی کے خلاف بھر پور کاروائی۔لاتعداد مختلف ساخت کے چائینہ پٹاخے اور کلونہ نماء کلاشنکوف و پستول برآمدکر لیا۔عوامی شکایات پرمختلف قسم کے ساخت چائینہ پٹاخوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او ٹوپی سب انسپکٹر نیاز علی خان بمع نے مختلف قسم کے خطرناک تیز دار آواز والی 20ہزار سے زائد چائینہ ماچس بم پٹاخے برآمدکر لیا۔حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے اسلحہ نما کھلونو اور آتشی پٹاخو ں پر پابندی کے کے بعد ڈی پی او صوابی کی خصوصی ہدایات پرصوابی پولیس کا اسلحہ نما کھلونو اور آتشی مواد کے خلاف کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں ڈی ایس پی ٹوپی افتخار علی کی قیادت میں ایس ایچ او ٹوپی نیاز علی خان نے چائینہ پٹاخوں کے خلاف کاروائی کرتیہوئے کھلونے، آتشی وغیر قانونی اشیاء برآمد، ملزم احمد حسین ساکن گلبہار نمبر 2 کے خلاف جرم 285 مقدمہ درج کیا گیاایس ایچ او ٹوپی نیاز علی خان نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ چائینہ پٹاخوں سے بزرگوں،مریضوں اور دیگر بلڈ پریشر،شوگر مریضوں کو کافی تکلیف ہوتی ہے، ہوائی فائرنگ سے امن و امان کی صورتحال بگڑسکتی ہے۔چائینہ پٹاخوں کی آڑ میں ملک دشمن قوتیں بھِی ملک کے اندر فساد برپا کر سکتے ہیں،جبکہ بازاروں میں اسلحہ نما کھلونوں کی فروخت سے بچوں میں اسلحہ کا کلچر فروغ پارہا ہیص