ٹوپی پولیس کی کاروائی مال مویشی چوری کرنے والے چار رکنی چور گروہ گرفتار

ٹوپی پولیس کی کاروائی مال مویشی چوری کرنے والے چار رکنی چور گروہ گرفتار

  

صوابی(بیورورپورٹ)ٹوپی پولیس کی کاروائی مال مویشی چوری کرنے والے چار رکنی چور گروہ کو دھرلیاسرقہ شدہ راس سنڈا ذبخ شدہ حالت میں برآمدکر لیا۔ شہریوں اور ان کے مال مویشی کو ہر صورت تحفظ فراہم کریں گے۔ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مدعی سید حکیم ساکن بریکوٹ پونٹیاں نے تھانہ ٹوپی میں رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مکان سے ایک راس سنڈا کسی نے چوری کی ہے۔جبکہ بازار سودا سلپ کرنے کے لیے گیا تو معلوم ہوا کہ چوری شدہ سنڈا قصابان نے ہاتھ پاوں باندھے ہوئے ذبخ کرنے کی کوشش کر رہے تھے مکمل معلومات فراہم کرنے پر بھی قصابان نے باز نہ لاتے ہوئے ذبخ کیا۔اس سلسلے میں ڈی پی او صوابی نے مال مویشیاں کی چوری کرنے والے چور گروہ کو ٹریس اور گرفتاری کا ٹاسک دیا اور چوری واردات میں کسی قسم کسر نہ چھوڑنے کا حکم دیا۔ ڈی ایس پی ٹوپی افتخار علی کی قیادت میں ایس ایچ او سب انسپکٹر نیاز علی نے اپنے ٹیم کے ہمراہ پیشہ وارانہ پولیسنگ کی بدولت اصل ملزمان تک رسائی حاصل کرکے چار رکنی چور گروہ اکبر علی،فصیح اللہ ساکنان بریکوٹ پونٹیاں کو گرفتار کرکے جبکہ دو قصابان ملزمان کمال اور جواد ساکنان ٹوپی کو بھی دھرلیے جن کے قبضے سے سرقہ شدہ سنڈا ذبخ خالت میں برآمد ہوکر مقدمہ درج رجسٹرڈ ہوا۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -