عوام کورونا سے نہیں،بیروزگاری سے متاثر ہوئی ہے‘ فائق شاہ

عوام کورونا سے نہیں،بیروزگاری سے متاثر ہوئی ہے‘ فائق شاہ

  

پشاور(سٹی رپورٹر) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ امن ترقی پارٹی عوام کے بنیادی حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی کیونکہ ہر حکومت غفلت اور بے عملی کا شکار ہے۔ صحت،تعلیم، روزگار اور انصاف عوام کے بنیادی حقوق ہیں جن کو 73 سال سے مخصوص خاندانوں نے سلب کر رکھا ہے آج 15کروڑ افراد بیروزگاری سے متاثر ہوئے ہیں، لاک ڈاؤن سے یہ افراد بھوک و افلاس میں مبتلا ہو جائیں گے اس لئے امن ترقی پارٹی کاروباری طبقات، صنعت کاروں اور عوام سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اپنی اور عوام کی بقا کے لئے حفاظتی اقدامات کے ساتھ کاروباری سرگرمیاں شروع کریں تاکہ غریب عوام بھوک و افلاس سے نکل سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم مکمل خاکہ دینے کیلئے تیار ہیں اور تاجروں اور صنعت کاروں کو امن ترقی پارٹی کا پلیٹ فارم دینے کی پیشکش کرتے ہیں سب نے مل کر معاشی بحران کا مقابلہ کرنا ہے۔ محمد فائق شاہ نے کہا کہ ہر حکمران عوام کے بنیادی حقوق سے غافل رہتا ہے اس لئے حقوق کے تحفظ اور حصول تک جدوجہد جاری رہے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -