پاکستان مسلسل لاک ڈاؤن کی پوزیشن میں نہیں،قاسم سوری

پاکستان مسلسل لاک ڈاؤن کی پوزیشن میں نہیں،قاسم سوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کوئٹہ(این این آئی)ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے پوری دنیا میں لاک ڈاؤن کیا گیا جس کی وجہ سے پاکستان میں بھی لاک ڈاؤن کرنا پڑا لیکن پاکستان اس پوزیشن میں نہیں کہ مسلسل لاک ڈاؤن جاری رکھ سکے جس کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں نرمی لائی گئی بیکریوں کے اوقات میں اضافے کیلئے بلوچستان حکومت سے بات کرونگا۔یہ بات انہوں نے آل کوئٹہ بیکری ایسوسی ایشن کے رہنما محمد اسحاق جدون اور دیگر سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔بیکری ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے انہیں بتایا کہ لاک ڈاؤن کے دوران بیکریوں کو 24گھنٹے کھلا رہنے کی اجازت تھی لیکن لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد بیکریاں 5بجے بند کر دی جاتی ہیں۔عید الفطر کی آمد آمد ہے جس میں بیکری مصنوعات کی مانگ میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ایک ہفتے سے بیکریوں کو جلدی بند کر دیا جاتا ہے حالانکہ ڈی سی کوئٹہ نے احکامات جاری کئے ہیں کہ ڈیری مصنوعات سے منسلک کاروبار 24گھنٹے جاری رہ سکتا ہے جس پر قاسم خان سوری نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ وہ صوبائی حکومت اور وزارت داخلہ سے رابطہ کریں گے اور ان کی کوشش ہوگی کہ چھوٹے کاروبار سے منسلک افراد اپنا کاروبار جاری رکھ سکیں۔
قاسم سوری