تیمر گرہ، تین بہنوں کا اکلوتا بھائی قتل، گاڑی چھین لی ملزم گرفتار

تیمر گرہ، تین بہنوں کا اکلوتا بھائی قتل، گاڑی چھین لی ملزم گرفتار

  

تیمرگر ہ(بیورورپورٹ) دیرلویر،خال طورمنگ درہ میں سوات سے تعلق رکھنے والے فرسٹ ایئرکے طالبعلم اور تین بہنوں کے اکلوتے بھائی کو بے دردی سے قتل کرکے اُن سے قیمتی گاڑی چھین لی،پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کوچند گھنٹوں بعد گرفتار کرکے اُن سے آلہ قتل اور چھینی گئی گاڑی برآمد کرلی،اس سلسلے میں ڈی ایس پی سرکل فاروق جان ایس ایچ او تھانہ خال مہران شاہ تفتیشی انچارچ سلطان یوسف نے میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 13اپریل کومبینہ ملزم حیدرعلی ولد شاکر اللہ سکنہ منجاتوتانو بانڈہ کبل سوات مقتول آیاز احمد ولد نثار احمدسکنہ ننگولئی کبل کو کسی بہانے گھر سے دیرلوئر لے آیا جہاں سوات اور دیرلوئر کے سرحد ی علاقہ منجائی کنڈوطورمنگ درہ کے مقام پر ملزم نے پستول سے فائرنگ کرکے آیاز احمد قتل اوران سے قیمتی گاڑی TZکو چھین لی، وقوعہ کے بعد خال پولیس ا یس ایچ او تھانہ خال مہران شاہ بہمراہ دیگر پولیس نفری جائے وقوعہ پرپہنچ گئے اور لاش کو اپنے قبضے میں لیکر مارٹم کیلئے خال ہسپتا ل پہنچایا گیا، ڈی ایس پی فاروق جا ن کے مطابق ملزم کی گرفتاری کیلئے ضلع بھر میں ناکہ بندی کی گئی،سائنسنی بنیادوں پر تفتیش اور ناکہ بندی کے بعد چند گھنٹوں بعد ہی ملزم حیدرعلی کوتھانہ خال کی حدود سے آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیااور بعدازاں ملزم کی نشاندہی پر مقتول کی قیمتی گاڑی ٹی زیڈباجوڑسے برآمد کرلی ملزم نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کرلیاپولیس نے مقتول کی لاش ان کے ورثاء کے حوالہ کردیااور ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی اس موقع پر پولیس نے انکشاف کیا کہ جب مقتول کی ماں اپنے بیٹے کو صحیح سلامت حوالے کرنے پر ملزم کو بیس کروڑ روپے اور اعلیٰ قیمتی گاڑی دینے کو تیار ہوچکی تھی تاہم پیشکش سے پہلے ملزم نے اُن کے بیٹے کو قتل کردیاتھا پولیس کے مطابق کہ ملزم کے بقول وہ بہت زیادہ مقروض ہوچکا ہے اور انہوں نے یہ سب کچھ ایک اعلیٰ قیمتی گاڑی چھینے کیلئے کیاتاکہ گاڑی کو فروخت کرکے قرض سے نجات حاصل کرسکے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -